ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کے تمام تجارتی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرہ لازمی: بی بی ایم پی

ریاست کے تمام تجارتی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرہ لازمی: بی بی ایم پی

Wed, 29 Nov 2017 00:14:40    S.O. News Service

بنگلورو۔28؍نومبر(ایس او نیوز) برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے کمشنر منجوناتھ پرساد نے کہا ہے کہ شہر بنگلور کی حدود میں قائم ہر تجارتی ادارہ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب لازمی ہوگی، بصورت دیگر اس ادارہ کا تجارتی لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ آج بی بی ایم پی کونسل اجلاس سے مخاطب ہوکر انہوں نے کہاکہ شہر کے تمام تجارتی کامپلکسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی قرار دیتے ہوئے حالیہ بلگاوی لیجسلیچر اجلاس میں قانون منظور ہوا ہے، اس کے مطابق شہر کے تمام تجارتی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی طور پر نصب کرنے کے ساتھ جہاں بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب رہے گا اس دکان میں مناظر دیکھنے کیلئے ایک ایل سی ڈی اسکرین بھی لگانی ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں اس کی مدد حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی اس سلسلے میں سیف سٹی پراجکٹ کے تحت شامل آٹھ شہروں میں بنگلور کو بھی منتخب کیا ہے جس کے سبب بی بی ایم پی انتہائی سختی سے سی سی ٹی وی منصوبے کو لاگو کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر شہر کے میئر سمپت راج نے بتایاکہ برگیڈ روڈ، ایم جی روڈ اور اہم سڑکوں پر جدید ٹیکنالوجی کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ اور ہیلپ لائن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ 31دسمبر کو سال نو کے موقع پر یہاں زیادہ لوگوں کے جمع ہونے کے سبب گزشتہ سال پیش آئے ناخوشگوار واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے پائیں۔ اس مقصد کیلئے یہ نظام قائم کیا جارہاہے۔ یہاں پر ریکارڈ ہونے والے سی سی ٹی وی مناظر کا راست نشریہ پولیس کنٹرول روم میں کیا جائے گا۔ 


Share: